اہم مواد پر چھوڑ دیں

99 افراد کی ذمہ داری۔ یہ ان مسافروں کی تعداد ہے جنہیں جناب فضل اکبری رش کے اوقات میں بس ڈرائیور کے طور پر لے جاتے ہیں۔  

 Remscheid، Wermelskirchen... پورا Rheinisch-Bergische Kreis اور اس کی قدرتی خوبصورتی حیرت انگیز ہے۔ ایک بس ڈرائیور کی حیثیت سے، میں بہت زیادہ گزرتا ہوں اور اس علاقے کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ میں اور میری اہلیہ کام کرتے ہیں اور ہمارے بچے اسکول میں ہوتے ہیں۔  ہم نے اپنے لیے روابط بنائے ہیں اور ایک نیا ماحول بنایا ہے۔ ایک خاندان کے طور پر، ہمیں گھر کا احساس ہوتا ہے اور ہم اپنا مستقبل یہاں بنانا چاہتے ہیں۔ 

فضل اکبری تن تنہا بطور پناہ گزیں 2014 میں جرمنی آئے۔ 2017 میں، ان کی فیمیلی – فضل، زرغونہ، اور ان کے بچے، جو اس وقت نابالغ تھے — آخرکار دوبارہ اکٹھے ہو گئے۔ فضل اکبری اپنی ملازمت میں خود کو منوانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔ لیکن جب 2022 میں ان ملازمت ختم ہوگئی تو انہیں ایک نیا راستہ تلاش کی کرنا ضروری تھا۔  

افغانستان میں اپنی موقوف تعمیراتی تعلیم کو دوبارہ شروع کرنا کوئی آپشن نہیں تھا۔اپنی فیمیلی کی کفالت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے، اس میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا۔  

وہ اب عوامی نقل و حمل میں ایک مطلوب شخصیت ہیں۔

 اپریل 2022 کے اوائل میں، انہوں نے Remscheid میں کمیونالس انٹرگریشنز مینجمنٹ  Kommunales Intergrationsmanagement  (KIM)کاؤنسلنگ سنٹر سے رابطہ کیا۔ کیس مینیجر(Case Manager) محترمہ گل الٹن کے ساتھ گفتگو کے دوران، ایسا محسوس ہوا کہ بس ڈرائیور بننا ایک شاندار موقع ہوگا۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ ٹریننگ مکمل کی اور کیرئیر میں ایک کامیاب تبدیلی کی۔ جناب اکبری نے پانچ ملازمت کی درخواستیں – جمع کی اور پانچ ملازمت کے آفرز بھی ملی۔ اس نے ملازمت کے بازار میں اپنے لیے ایک جگہ تلاش کر لی تھی۔  آج، جناب اکبری RVK (Regionalverkehr Köln) کے لیے Rheinisch-Bergische Kreis میں کل وقتی اور شفٹوں پر کام کرتے ہیں۔ 

ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ان کی خاصیت ہے – آخر کار، اس نے یہ کام افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے کیا تھا۔ وہ قابل قدر ساتھی ہیں۔ جناب اکبری نے راستے جلدی سیکھ لیے۔ RVK کے پرسنل کوآرڈینیٹر، مسٹر نیسک کہتے ہیں، “وہ بہت دوستانہ اور ضرورت کے وقت میں ہمیشہ مددگار ہے۔“ 

 اکبری فیمیلی کو نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایک نیا گھر ملنے پر خوشی ہے، جہاں وہ رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں۔ 

صفحے کے اوپری حصے پر سکرول کریں